صحت

چاول پکانے سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو ہر خاتون کو لازمی جاننا چاہیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاول ہر ایک کی پسندیدہ غذا ہوتی ہے، چاہے یہ بریانی کی شکل میں ہو، پلاﺅ یا سادہ چاول جو دال یا کسی اور سالن کے ساتھ کھائے جائیں۔

چاولوں کو پکانے سے پہلے بھگونا کیوں ضروری ہے؟ جانیئے چاول پکانے سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو ہر خاتون کو لازمی جاننا چاہیئے۔

چاول کیوں بھگوئیں؟

چاول کی کاشت میں پانی کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور چاولوں کو پکانے میں بھی پانی کا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ اس لئے چاولوں میں آرسینک نامی کیمیکل جو مٹی اور پانی میں زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

70 فیصد آرسینک کے چاولوں میں موجود ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔

چاولوں کو پکانے سے پہلے لازمی بھگونے کا کہا جاتا ہے کیونکہ آرسینک کی موجودگی چاولوں کو سخت کر دیتی ہے اور یہ مرکبات کینسر کے پھیلاؤ کا ذریعہ بھی ہیں۔

چاولوں کو بھگونے سے کسی حد تک ہم مختلف بیماریوں سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔

کیسے پکائیں؟

چاولوں کو ابالتے وقت سب سے پہلے ابال آنے پر پانی کو پھینک دیں اور پھر دوبارہ پانی ڈال کر دوسرا ابال دیں، کیونکہ بھیگنے سے سارے جراثیم اگر نہیں نکلے تو وہ یوں پانی کے گرم ہونے پر با آسانی خارج ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں