سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے، پرویز الہٰی
لاہور (قدرت روزنامہ)پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا سیلاب پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بے حس ہیں او را نہیں سیلاب متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایا ہے۔چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے، پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کے دل میں مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے لئے کوئی درد نہیں، ان لوگوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ آپ دکھی انسانیت کی خدمت نہیں کرسکتے تو ان کے زخموں پر نمک بھی نہ چھڑکیں۔