وزیرِ اعظم کی یادگار شہداء پر حاضری

شکرپڑیاں (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ دفاع کے موقع پر یادگار پاکستان شکرپڑیاں میں یادگار شہداء پر حاضری دی . وزیر اعظم نے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی .


شہبازشریف نے پاکستان مانومنٹ پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سیلاب کےحوالےسےپوری قوم یکجا ہے .


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم آج شہیدوں اورغازیوں کوسلام پیش کرتی ہے، جوان سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں . انہوں نے کہا کہ تاریخی سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر مسائل سے نبردآزما ہوتے ہوئے ہمیں آج 1965 کے جذبے کی ضرورت ہے .
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم کا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، آئیں قوم کے اتحاد کے اس رشتے کو مضبوط بنائیں .

. .

متعلقہ خبریں