اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قومی اسمبلی کے سپیکر کا توشہ خانہ ریفرنس‘توہین الیکشن کمیشن اور ممنوعہ فنڈنگ کو ضبط کرنے کا کیس الیکشن کمیشن کے ہاں زیرسماعت ہے . ان سب کیسوں کی سماعت ہفتہ رواں میں ہونے والی ہے .
جہاں تک ان کیسز کے بارے میں جو اہم پیشرفت ہو رہی ہے وہ توہین الیکشن کمیشن اور ممنوعہ فنڈنگ کی ضبطگی بڑی اہمیت کی حامل ہے . الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہوا ہے جس کی رو سے عمران خان کو الیکشن کمیشن میں خود پیش ہونا پڑیگا .
اب اگر وہ شوکاز نوٹس پر خود پیش نہ ہوئے تو پھر الیکشن کمیشن آف پاکستان یکطرفہ طور پر فرد جرم عائد کر دیگا . اسکے بعد یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے ممنوعہ فنڈنگ ضبط ہو جائیگی . اسی طرح ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے ایف آئی اے بڑی اہم انکوائری کر رہی ہے .
. .