نوریٹرن پوائنٹ، عمران خان کے مشیروں نے انہیں کہاں پہنچادیا،پارٹی کیلئے بھی بڑا نقصان، کیا ہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے آ رمی چیف کی تقرری کے ایشو پر غیر ذمہ دارانہ اور قابل اعتراض بیان دے کر نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنی پارٹی کے لیے مشکلات پید ا کرلی ہیں۔ان کی جارحانہ پالیسی نے اب سرخ لائن عبور کرلی ہے اور ان کا حالیہ بیان سکیورٹی رسک کے مترادف ہے، ا س بیان کے بعد ان کی اپنی جماعت کے صلح جو اور معاملہ فہم دھڑے کا کہناہے کہ عمران خان نے مہم جوئی کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی چلا لی ہے۔در اصل عمران خان کےمہم جو مشیر انہیں اس پوائنٹ آ ف نوریٹرن پر لے گئے ہیں جن کا خیال ہے کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور جارحانہ پالیسی سے ان کی مقبولیت کا گراف بلند ہورہا ہے اور یہی مقبولیت کا کارڈ وہ اپنا جلد الیکشن کا مطالبہ منوانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

اس وقت عمران خان عملی طور پر تنہائی کا شکار ہوگئے ہیں ۔ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت عمران خان کے دباؤ میں آنے کیلئے تیار نہیں۔عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر آئی ایس پی آر کے ردعمل کے بعد پاک فوج اور ریٹائرڈ فوجیوں میں عمران خان کے بارے میں شدید ردعمل سامنے آ یاہے کیونکہ اس سے بطور ادارہ فوج کو متنازعہ بنا نےاور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا نے کی کوشش کی گئی۔ان کی پارٹی کے سنجیدہ رہنماؤں کے لیے ان کا دفاع کرنا یا غیر ذمہ دارانہ بیان کا جواز دینا مشکل ہو گیا ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی محتاط ردعمل دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی مشکل صورتحال میں پھنس گئے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے اچھے اور قریبی تعلقات رکھے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو بہت سمجھایا مگر ان کی کاوش بے سودثابت ہوئی ، آنے والے دنوں میں عمران خان کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا،ان کا تکبر اور خبط عظمت ان کے لیےا سپیس کم کردے گا، نا اہلی کی تلوار ان کے سر پر لٹک رہی ہے۔

Recent Posts

کلکتہ نائٹ رائڈرز تیسری مرتبہ آئی پی ایل چیمپیئن بن گئی، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے فائنل میں کلکتہ نائٹ…

6 mins ago

سر پر شیونگ کریم ڈال کر ٹیبل ٹینس کی گیندیں پھنسانے کا انوکھا عالمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلسل گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے سر پر…

14 mins ago

آئندہ 2 روز تک کن علاقوں میں شدید ترین گرمی اور لو چلنے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 2 روز کے…

27 mins ago

5 دہائیوں بعد پہلی مرتبہ بھارت میں آرمی چیف کو ایکسٹینشن کیوں ملی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں 5 دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ آرمی چیف جنرل منوج…

32 mins ago

قوم کی مفت خدمت نہیں ہوسکتی، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا، ماہرین معیشت کی تجاویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت ملک کے سرکردہ اقتصادی اور معاشی…

40 mins ago

بادشاہ نے ہنی سنگھ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہنی سنگھ نے بھارت میں موسیقی کی دنیا میں کافی عرصہ راج…

47 mins ago