لڑکیوں کے ساتھ تصویر نہیں بنواتا ۔۔ بھارتی اینکر کے ساتھ تصویر کھینچواتے رضوان شرما گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یہ تو سیلفی نہیں یہ تو دور فی ہے۔ یہ باتیں ہوئیں ایک بھارتی خاتون اینکر اور پاکستان کی آن بان شان محمد رضوان کے درمیان۔

ہوا کچھ یہوں کہ ایک ویڈیو اس وقت گردش کر رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ جب لڑکی انہیں اپنے ساتھ سیلفی لینے کیلئے بلاتی ہیں تو پہلے یہ کہتے ہیں کہ بعد میں بعد میں۔مگر ان کے اسرار کرنے پر کہنے لگے میں عورتوں کے ساتھ سیلفیاں یا تصاویر نہیں بنواتا اور اگر آپ کو سیلفی لینی ہے تو آپ کسی اور مرد کو بھی ساتھ بلا لیں پر انہوں نے کسی کو نہیں بلایا اور کہا کہ ہمیں تو سیلفی آپ کے ساتھ چاہیے جس پر وہ انتہائی دور کھڑے ہو گئے

تب جا کر بھارتی لڑکیوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔البتہ انہوں نے بھی ان کے جذبات کی قدر کی اور کہا کہ وہ اپنے مذہب پرعمل کرتے ہیں جو اچھی بات ہے۔ اور تو اور اس وقت انہوں نے خاتون کی جانب آنکھیں اٹھا کر بھی نہیں دیکھا۔ اس کے علاوہ وہاں موجود مرد بھارتی فین کے ساتھ وہ اچھے انداز سے سیلفیاں کھینچواتے رہے۔