عائشہ عمر وزیراعظم کے حق میں میدان میں اتر آئیں
لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ عائشہ عمر نے وزیرِ عظم عمران خان کے مسلمانوں کیلئے پاکستان کو سیاحت کیلئے ایک پسندیدہ جگہ بننے کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی حمایت کرتے ہوئےکہا کہ جی بالکل پاکستان پسندیدہ مقام بن سکتا ہے اور صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کیلئے بھی۔
پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک نیوز لنک شیئر کیا ہے ، جس میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے اور یہاں سیاحت کیلئے بہت کچھ ہے، بہت ساری خوبصورتی ہے، مختلف قسم کے خطے ہیں اور بہت اچھی میزبانی ہے، لیکن ایسا صرف تب ممکن ہے جب ہم ان سارے علاقوں کو خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ اور صاف ستھرا رکھیں گے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ جیسے ملک کے شمالی علاقے ہیں مثلاَ ہنزہ، سکردو اور گلگت بلتستان ہیں، وہ جب بھی وہاں سفر کرتی ہیں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں اور وہاں صفائی پر بہت زور دیا جاتا ہے۔عائشہ عمر نے کہا کہ آئیں اس کے لیے مل کر کام کریں، ہم پاکستان اور ہمارے ساحلی علاقوں کو ٹور ازم کے نقشے پر جگہ دلا سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر اپنے سوتیلے بہن بھائیوں کی موجودگی کا انکشاف کردیا۔ چند روز قبل عائشہ نے اپنے والد کی برسی کے موقع پر اپنے بہن بھائیوں کی ساتھ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں اپنی زندگی کے اس راز سے پردہ بھی اٹھایا۔ اداسی کے عالم میں لکھی گئی اس تحریر میں عائشہ نے بتایا کہ ان کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے جب وہ 2 برس کی بھی نہیں ہوئی تھیں۔