عائشہ عمر وزیراعظم کے حق میں میدان میں اتر آئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ عائشہ عمر نے وزیرِ عظم عمران خان کے مسلمانوں کیلئے پاکستان کو سیاحت کیلئے ایک پسندیدہ جگہ بننے کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی حمایت کرتے ہوئےکہا کہ جی بالکل پاکستان پسندیدہ مقام بن سکتا ہے اور صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کیلئے بھی۔
پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک نیوز لنک شیئر کیا ہے ، جس میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے اور یہاں سیاحت کیلئے بہت کچھ ہے، بہت ساری خوبصورتی ہے، مختلف قسم کے خطے ہیں اور بہت اچھی میزبانی ہے، لیکن ایسا صرف تب ممکن ہے جب ہم ان سارے علاقوں کو خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ اور صاف ستھرا رکھیں گے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ جیسے ملک کے شمالی علاقے ہیں مثلاَ ہنزہ، سکردو اور گلگت بلتستان ہیں، وہ جب بھی وہاں سفر کرتی ہیں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں اور وہاں صفائی پر بہت زور دیا جاتا ہے۔عائشہ عمر نے کہا کہ آئیں اس کے لیے مل کر کام کریں، ہم پاکستان اور ہمارے ساحلی علاقوں کو ٹور ازم کے نقشے پر جگہ دلا سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر اپنے سوتیلے بہن بھائیوں کی موجودگی کا انکشاف کردیا۔ چند روز قبل عائشہ نے اپنے والد کی برسی کے موقع پر اپنے بہن بھائیوں کی ساتھ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں اپنی زندگی کے اس راز سے پردہ بھی اٹھایا۔ اداسی کے عالم میں لکھی گئی اس تحریر میں عائشہ نے بتایا کہ ان کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے جب وہ 2 برس کی بھی نہیں ہوئی تھیں۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

2 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

2 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

2 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

2 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

3 hours ago