6 ستمبر کی پریڈ منسوخ کرنا اچھا فیصلہ تھا، ورنہ جوانوں کو ہنسنے سے روکنا مشکل کام تھا، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ستمبر کی پریڈ منسوخ کر کے اچھا فیصلہ کیا . سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کی پریڈ منسوخ کر کے اچھا فیصلہ کیا، ورنہ جوانوں کو ہنسنے سے روکنا اور نہ رکنے پر کوہسار بھیجنا ذرا مشکل کام تھا .


ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری کی جانب سے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش بھی کیا گیا .


واضح رہے کہ آج یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے . تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس شامل تھیں .
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تھے . مہمان خصوصی نے پریڈ کے معائنے کے بعد مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے .

. .

متعلقہ خبریں