ایشال فیاض کی ڈانس ویڈیو وائرل؛ اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایشال فیاض کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جو کہ PISA 2021 کی ہے۔
اس تقریب میں ایشال فیاض نے دو گانوں پر پرفارم کیا جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں اور اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس کی وجہ سے انہیں ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کا غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا ،جس کو دیکھتے ہی مداحوں میں غصے کی لہر دوڑ پڑی تھی۔گزشتہ دنوں اداکارہ نے اسی لباس میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے کو ملی کسی نے انہیں مناسب اور خوبصورت لباس پہنے کا مشورہ دیا تو کسی نے انہیں اپنے کلچر کی یاد دلائی کہ ہمارا کلچر ایسے لباس کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ ایشال فیاض پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا لیکن ہم ٹی وی کے لیے اپنے ڈیبیو سیریل آبرو سے بطور اداکار کامیابی حاصل کی۔

Recent Posts

بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما…

11 mins ago

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

19 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

26 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

38 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

49 mins ago

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

55 mins ago