شو کی شوٹنگ کے دوران نامور پاکستانی اداکارہ کے ساتھ ایسا کیا ہوا جس پر وہ روتے ہوئے شو چھوڑ کر چلی گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ ازیکا ڈینیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ کامیڈی شو کی شوٹنگ کے دوران توہین آمیز مذاق کیے گئے۔ازیکا ڈینیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ مذاق کے نام پر توہین آمیز گفتگو کی گئی۔


اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک شو کی شوٹنگ کے دوران روتے ہوئے انہیں اس لیے جانا پڑا کیوںکہ کچھ کامیڈین مزاح نگاری اور کسی کی تضحیک میں کوئی فرق نہیں سمجھتے۔انہوں نے لکھا کہ انہیں آنسوؤں کے ساتھ لوگوں سے بھر ہوئے سیٹ کو چھوڑنا پڑا۔ازیکا ڈینیل نے لکھا کہ لطیفوں کا مقصد مذاق کرنا ہوتا ہے، کسی کی توہین کرنا نہیں ہوتا اور کامیڈینز کو اس فرق کو سمجھنا پڑے گا۔
اداکارہ کے اس ٹوئٹ کو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی شیئر کیا اور لوگوں نے ان سے شو کا نام بھی پوچھا۔زیادہ تر لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ آج کل کے شوز میں شریک زیادہ تر کامیڈین تھیٹرز ڈراموں سے آئے ہوئے ہیں اور تھیٹرز کا کیا حال ہے، یہ ہر کوئی جانتا ہے۔
لوگوں نے ازیکا ڈینیئل سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا کہ وہ اس شو کا نام ضرور سامنے لائیں تاکہ معلوم ہو کہ کس شو میں کس طرح کے کند ذہن کامیڈین موجود ہیں تاہم اداکارہ نے لوگوں کے اسرار کے باوجود شو کا نام نہیں بتایا۔اس سے قبل ازیکا ڈینیل نے انکشاف کیا تھا کہ وہ شوبز کی فیلڈ میں آنے سے قبل قومی ایئر لائن پی آئی اے میں نوکری کرتی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)


سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ازیکا ڈینیل نے گزشتہ دنوں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔
ازیکا ڈینیل نے بتایا کہ وہ شوبز میں جب آئی تھیں تو اُس وقت وہ ایئر لائن میں جاب کرتی تھیں، وہ اس انڈسٹری میں آنے سے قبل پی آئی اے میں بطور کیبن کریو کام کیا کرتی تھیں۔