پاکستان

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے طیبہ گل کو ایک ماہ تک وزیر اعظم ہائوس میں قید رکھا؟طیبہ گل کے تہلکہ خیز انکشافا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے طیبہ گل کو ایک ماہ وزیر اعظم ہاؤس میں رکھنے کے الزام کی تردید کر دی ۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا ، سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کمیٹی میں پیش ہوئے جہاں چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ آپ کے خلاف طیبہ گل نے الزام عائد کیا ہے کہ آپ نے طیبہ گل کو ایک ماہ زیر اعظم ہاؤس میں رکھا ، آپ کو تین بار سمن جاری کئے گئے ، آپ کا موبائل بھی بند تھا اور آپ پیش بھی نہ ہوئے جس پر سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے کہا کہ میں اسلام آباد میں نہیں مردان میں تھا ،

میں بلیو ایریا میں کسی طاہر خان کو نہیں ملا ، وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم آفس میں کوئی ایک ماہ بغیر اجازت نہیں رہ سکتا ، میں اس بات کی تردید کرتا ہوں ۔ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے طیبہ گل کے وزیر اعظم پورٹ پر شکایت کی تفصیلات طلب کرلیں ، نور عالم خان نے کہا کہ اعظم خان آپ کمیتی میں آنے سے شرمایہ نہ کریں ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب سے پوچھا کہ بی آر ٹی کی انکوائری کہاں تک پہنچی

جس پر چیئرمین نیب نے بتایا کہ دو ستمبر سے بی آر ٹی کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے ، انکوائری میرٹ پر کی جائے گی ۔ پی اے سی نے پوچھا کہ مونس الٰہی کا کیس کس کے کہنے پر بند کیا گیا جس پر چیئرمین نیب نے کہا کہ فی الحال مونس الٰہی کیس کی معلومات نہیں ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مونس الٰہی کیس بند ہونے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ۔

متعلقہ خبریں