محمد رضوان 2021ء سے اب تک سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانیوالے بلے باز

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے مضبوطی سے خود کو ایک T20 ماہر کرکٹر کے طور پر منوایا ہے۔ اوپننگ بلے باز نے 2021ء کے آغاز سے ہی اپنے شاندار فارم کو برقرار رکھا ہے اور اس کے بعد سے وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ وہ اپنے ہم وطن بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران سے آگے ہیں ۔
رضوان نے ٹاپ تھری بلے بازوں میں سب سے زیادہ اوسط برقرار رکھی ہے اور سب سے زیادہ رنز بھی بنائے ہیں۔ وہ 2021ء سے اب تک 73.38 اوسط سے 1541 رنز سکور کرچکے ہیں ۔ بابر اعظم 35.79 کی اوسط سے 1038 رنز سکور کرکے اس فہرست میں دوسرے جب کہ نکولس پوران 30.50 کی اوسط سے 1037 رنز بنا کر اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔ رضوان نے ایشیاء کپ 2022ء میں بھی عمدہ کارکردگی پیش کی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں بھارت کے خلاف 51 گیندوں پر 71 رنز بنائے، جس کی وجہ سے پاکستان نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ وکٹ کیپر اوپنر نے روایتی حریفوں کے خلاف مقابلے کے دوران ٹانگ میں انجری کے باعث بلے بازی کی ۔ پی سی بی نے احتیاط ان کا ایم آر آئی کروایا ہے جس کی رپورٹ آج موصول ہوگی ۔

Recent Posts

سپریم کورٹ نے انسداد اسمگلنگ ایکٹ 1977ء میں ترمیم کی سفارش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے انسداد اسمگلنگ ایکٹ 1977ء میں ترمیم کی سفارش کردی…

15 mins ago

حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیلئے چھپن چھپائی کھیل رہی ہے، ہائیکورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری کابینہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے…

21 mins ago

کمرہ عدالت میں نامناسب رویے پر فیڈرل سیکریٹری گرفتار، قید اور جرمانے کی سزا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کمرہ عدالت میں نامناسب رویے کے مظاہرے پر فیڈرل سیکریٹری کو گرفتار کرلیا…

22 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ریکارڈ…

42 mins ago

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ…

43 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی 9 مئی کے اصل ملزم ، تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے:گورنر فیصل کریم کنڈی

لاہور (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے…

44 mins ago