بابر اعظم کی پہلی پوزیشن چھن گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے .



بابر اعظم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے، وہ ایک ہزار سے زائد دنوں تک نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر رہے .
ایشیا کپ کی تین اننگز میں بڑا اسکور نہ کرنے پر بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 810 سے 794 ہو گئے . کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں اب تک تین میچز میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں .
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر آ گئے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یاد چوتھے نمبر چلے گئے . واضح رہے کہ محمد رضوان ایشیا کپ کے اب تک ٹاپ اسکورر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں