راکھی ساونت اسلام قبول کرنے والی ہیں؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف اداکارہ، رقاصہ، ماڈل اور میزبان راکھی ساونت کی حجاب پہنے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔متنازع بھارتی شخصیت راکھی ساونت آئے دن اپنے نت نئی ویڈیوز اور انداز سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائے رکھتی ہیں۔
راکھی ساونت نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی ریل شیئر کی ہے جس میں انہوں نے عبایا اور حجاب پہنا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
اس ریل میں راکھی ساونت اپنے نئے بوائے فرینڈ عادل خان درانی سمیت چند افراد کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں، یہ ریل دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ راکھی ساونت اسلامی طرز کی زندگی سے بے حد خوش ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی ریل پر ’میں اپنی زندگی سے پیار کرتی ہوں‘ بھی لکھا ہے۔
راکھی کی اس ریل کے نیچے سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کے اس نئے انداز کی تعریفیں کی جا رہی ہیں جبکہ کچھ صارفین راکھی کے اسلام قبول کر لینے سے متعلق بھی خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین راکھی ساونت کو اب جَلد ہی عادل خان سے شادی کے مشورے بھی دے رہے ہیں۔متعدد انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت کو ہدایت مل گئی ہے جبکہ سیکڑوں کی جانب سے راکھی ساونت کو عادل کے ساتھ خوشحال زندگی کی دعائیں بھی دی جا رہی ہیں۔