کنزہ ہاشمی اور شاداب خان میں کیا چل رہا ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کھلاڑی شاداب خان اور خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔گزشتہ دنوں دنیائے کرکٹ کے دو بڑے حریفوں، پاک بھارت ٹاکرے کے دوران جہاں کئی منفرد لمحات نے جنم لیا وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کنزہ ہاشمی اور کھلاڑی شاداب خان کے درمیان کچھ خاص تعلق ہونے سے متعلق تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں پاک بھارت میچ کے دوران کنزہ ہاشمی بھی دبئی میں موجود تھیں اور میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)


میچ کے دوران کنزہ ہاشمی کی جانب سے شاداب خان کو سپورٹ کرتے اور اُن کی پرفارمنس پر خوش ہوتے ہوئے کے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)


اِن وائرل ویڈیوز اور پوسٹس پر انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ کنزہ ہاشمی وہاں خصوصی طور پر شاداب خان کے لیے گئی تھیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا اِن ویڈیوز اور پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شاداب خان اور کنزہ ہاشمی کی جوڑی بہترین رہے گی جبکہ کچھ صارفین کو یہ جوڑی پسند نہیں آ رہی۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران میزبان کا کنزہ ہاشمی سے کہنا تھا کہ آپ کو انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شاداب خان نے فالو کیا ہوا ہے۔
جس پر اداکارہ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سچ میں اُنہوں نے مجھے فالو کیا ہوا ہے؟
میزبان کے ’ہاں‘ میں جواب دینے پر کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے سچ میں معلوم نہیں کیوں کہ میں نے اُن کو فالو نہیں کیا ہوا، اگر میں نے بھی شاداب خان کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہوتا تو مجھے اس بات کا علم ہوتا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شاید! میں شاداب خان کو اچھی لگتی ہوں یا پھر اُنہیں میرا کام پسند ہے، اسی وجہ سے اُنہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔اس انٹرویو کے بعد شاداب خان کی جانب سے کنزہ ہاشمی کو اَن فالو کر دیا گیا تھا۔