فیصل مسجد میں ٹِک ٹاک ویڈیو بنانے والی لڑکی کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں ٹاک ٹاکر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ٹک ٹاک ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر اور اُن کے کچھ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ فیصل مسجد کے امام محسن اسحٰق کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


ٹک ٹاکر اور اُن کے کیمرا مین کے خلاف مقدمہ مارگلہ تھانے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔ٹک ٹاکر کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر میں شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک خاتون فیصل مسجد کے احاطے میں غیر مہذب انداز میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھیں۔
شکایت کنندہ کے مطابق ایسی ٹک ٹاک ویڈیو سے عبادت گاہ کا تقدس اور احترام پامال ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے سے متعلق اسلام آباد پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔