کترینہ کیف اور وکی کوشل کی خفیہ محبت کی داستان سامنے آگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی خفیہ محبت کی داستان آخر کار سامنے آگئی ہے۔کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کو شروع سے ہی میڈیا سے دور رکھا اور مداحوں کو اس شادی کی تصدیق کے لیے اس وقت تک انتظار کرنا پڑا جب تک کہ ان دونوں نے خود سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔
کترینہ کیف نے اپنی نئی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کی پروموشن کے لیے ساتھی اداکاروں ایشان کھٹر اور سدھارتھ چترویدی کے ہمراہ کرن جوہر کے شو میں شرکت کی۔اداکارہ نے اس شو میں شوہر وکی کوشل کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ کہ میں نے وکی کوشل کے بارے میں کبھی بھی نہیں سوچا تھا، میں ان کے نام کے علاوہ کچھ بھی نہیں جانتی تھی‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’جب میری پہلی بار وکی کوشل سے ملاقات ہوئی تو وہ مجھے اچھے لگے‘۔
کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ’میں نے وکی کوشل کے بارے میں اپنے جذبات کے بارے میں سب سے پہلےڈائریکٹر زویا اختر کو بتایا تھا کیونکہ میری وکی کوشل سے پہلی بار ملاقات اُنہیں کی ایک پارٹی میں ہوئی تھی‘۔
انہوں نے اپنی اور وکی کوشل کی شادی کے بارے میں کہا کہ’یہ شادی میرا مقدر تھی اور ہونی ہی تھی‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اس شادی میں بہت سارے اتفاقات ہوئے تھے کہ ایک موقع ایسا بھی آیا کہ مجھے سب کچھ بہت غیر حقیقی سا محسوس ہوا‘۔