متھیرا کا اداکارہ ہانیہ عامر اور رابعہ کلثوم کی ڈانس ویڈیو پر ناراضگی کا اظہار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ٹیلی ویژن ہوسٹ متھیرا نے اداکارہ ہانیہ عامر اور رابعہ کلثوم کی وائرل ڈانس ویڈیو پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ردِعمل دیا ہے۔متھیرا نے ہانیہ عامر اور رابعہ کلثوم ہے ٹیلنٹ کو سراہا تاہم ساتھ ہی کہا کہ ’وہ ایک شیعہ ہیں اور جس گانے پر دونوں اداکارہ ڈانس کر رہی ہیں اس میں مولا علی کا نام آرہا ہے جوکہ بے حرمتی ہے‘۔
متھیرا نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’لڑکیاں کیوٹ لگ رہی ہیں مگر اس گانے کا انتخاب کسی صورت درست نہیں ہے اور جو کوئی بھی مسلمان مولا علی کی عزت کرتا ہوگا وہ یہ بارڈر لائن کبھی کراس نہیں گا‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)


یاد رہے کہ گزشتہ روز ہانیہ عامر اور رابعہ کلثوم نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔
اس ویڈیو میں رابعہ کلثوم اور ہانیہ عامر کو بھارتی گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس میں متعدد مرتبہ مولا علی کا نام بھی سنا جا سکتا ہے۔