کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 8 منشیات فروش ہلاک
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جناح روڈ سٹی نالے میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا جس میں 8منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب کارروائی کی گئی تو منشیات فروشوں نے فائر نگ کردی جس کے تبادلے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے بنائے گئے ٹھکانے مسمار کردیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق درجن سے زائد منشیات فروشوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا، منشیات فروشوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوا۔ پولیس نے ان ٹھکانوں کو آگ بھی لگادی۔ہلاک منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔