جمائما گولڈاسمتھ نے فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کا ٹریلر شیئر کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ابتدائی طور پر جمائما گولڈ اسمتھ نے یہ ٹریلر اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھاکہ محبت میں رہنے سے بہتر ہے کہ محبت میں جیا جائے۔


جمائما گولڈ اسمتھ کی ٹوئٹ کے مطابق اس فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، سجل علی، عاصم چوہدری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ آئندہ سال 27 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔