کراچی میں نئی پولیس فورس تعینات کرنے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے نئی پولیس فورس تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا شاہین فورس بنا رہے ہیں جو موٹر سائیکل پر گشت کرے گی۔
ڈی آئی جی کراچی کا کہنا تھا شاہین فورس ان علاقوں میں جائے گی جہاں موبائل نہیں جا سکتی، شاہین فورس میں بیشتر جوان ایلیٹ کورس کرنے والے اور کمانڈوز ہوں گے۔
جاویدعالم اوڈھو کا کہنا تھا کوشش ہے کہ ان موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگا کر مانیٹر کریں، کرائم کی ری لوکیشن کی طرح ان کا روٹ بھی ہر ہفتے تبدیل ہو گا۔کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان دیا ہے۔