اروشی کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ پر فدا

ممبئی (قدرت روزنامہ)ایشیا کپ میں اپنی بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے ہی پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے نسیم شاہ کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے .
پہلے اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی بعد ازاں نسیم شاہ کی تعریف میں ہی ایک اور بھارتی اداکارہ نے بھی ٹوئٹس کر ڈالے .


یاد رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں سپر ہیرو نسیم شاہ نے دو چھکوں کی مدد سے ناممکن کو ممکن بنادیا . آخری اوور میں جیت کے لئے گیارہ رنز درکار تھے . نسیم شاہ نے فضل الحق کو دو گیندوں پر تابڑ توڑ دو چھکے مارکر پاکستان کو اعصاب شکن ڈرامے کے بعد ایک وکٹ کی سنسنی خیز فتح دلوادی .
ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے افغانستان کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا .
نسیم شاہ جب بیٹنگ کیلئے آئے تو پاکستان کی ہار یقینی دکھائی دے رہی تھی لیکن نسیم شاہ نے4گیندوں پر14ناٹ آئوٹ رنز بناکر پاکستان کو حیران کن فتح دلوادی، نسیم شاہ نے شارجہ میں جاوید میاں داد کے تاریخی چھکوں کی یاد تازہ کردی .

. .

متعلقہ خبریں