بدتمیزی اور تکبر نے افغانیوں کو فوراً نیچا دکھا دیا، شعیب اختر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پاکستان سے ہارنے کے بعد افغانی کرکٹ شائقین کی جانب سے پاکستانیوں سے کی گئی بد تمیزی پر راولپنڈی ایکسپریس نے بھی غصے کا اظہار کیا ہے .
پاکستانی سابق کھلاڑی شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر افغان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو اور افغان پریمیئر لیگ کے بانی کو ٹیگ کرتے ہوئے افغانیوں کے رویے پر تنقید اور دُکھ کا اظہار کیا ہے .


شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانیوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کی پٹائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افغانی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں، اِنہوں نے ماضی میں بھی متعدد بار ایسا کیا ہے، کرکٹ ایک کھیل ہے اور اسے بطور کھیل ہی لیا جانا چاہیے .
شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ لوگ کھیل کے شعبے میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے عوام اور کھلاڑیوں، دونوں کو ہی کچھ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)


دوسری جانب انسٹاگرام پوسٹ پر اپنا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 19 سالہ بچے نسیم شاہ نے افغان کھلاڑیوں کو اُن کی جگہ واپس بھیج دیا، جنہیں ہم نے ہمیشہ پیار دیا اور حمایت کی یہ اُن کے خلاف ایک یادگار میچ تھا، لیکن بدتمیزی اور تکبر نہیں انہیں فوراً نیچا دکھا دیا .

. .

متعلقہ خبریں