مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، بینچ کی سماعت سے معذرت

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ کے بینچ نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی . جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی .


دو رکنی بینچ کےجسٹس انوار الحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی . واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا .
امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ 4 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا، آئین کے تحت پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے . انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی، استدعا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں