انہوں نے واضح کیا کہ میرے پاس نہ لیپ ٹاپ ہے ، نہ انٹرنیٹ ہے اور نہ ہی کوئی اسمارٹ فون ہے .
انور مقصود نے اپنے ہاتھ میں پکڑا سادہ فون دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس یہ سب سے پرانا ٹیلی فون ہے، جس میں میسج بھی مشکل سے ہوتا ہے کیونکہ مجھے میسج کرنا نہیں آتا . انہوں نے کہا کہ میں ان تمام بڑے لوگوں سے معافی چاہتا ہوں جنہیں میری وجہ سے تکلیف ہورہی ہے، میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے . انور مقصود نے کہا کہ جو لوگ میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹس بنا رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ ایسا نہ کریں،میں پچھلے 50 سال سے انڈسٹری میں ہوں، میں نے کبھی کسی کے لیے غلط الفاظ استعمال نہیں کیے . . .#AnwarMaqsood has no Twitter or FB presence. His name is being misused on SM. Kindly retweet his message: pic.twitter.com/UwQpMJPEkN
— Moneir Aslam (@moneir27) August 13, 2021