پی ٹی آئی قیادت کے گرد گھیرا تنگ، عمران خان، شوکت ترین کیخلاف اقدامات پر غور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کے گرد گھیراتنگ کرتے ہوئے عمران خان اور شوکت ترین کے خلاف اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف آئینی و قانونی لحاظ سے گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا اور سابق حکمران جماعت کے اہم رہنماؤں کے خلاف مختلف آئینی و قانونی شقوں کا شکنجہ کسنے کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان ، سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین و دیگر کے خلاف اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کی شق جی کے تحت نظریہ پاکستان ، اقتدار اعلیٰ ، ملکی سالمیت اور سلامتی کے ساتھ مسلح افواج و عدلیہ کے تقدس کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف پاکستان پینل کوڈ 406 کے تحت کارروائی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان پینل کوڈ کی شق 406 خیانت مجرمانہ کے مرتکب شخص کے خلاف کارروائی کا اختیار دیتی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے سینیٹر کے حلف کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب کے صوبائی وزرائے خزانہ کو وفاقی وزارت خزانہ سے عدم تعاون کا مشورہ دیا۔ وفاقی حکومت سابق وزیر خزانہ کے اس اقدام کو ان کے حلف سے روگردانی قرار دیتی ہے۔

Recent Posts

دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ نازش جہانگیر شرما گئیں، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں…

3 mins ago

پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشین میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او…

4 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی…

15 mins ago

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

22 mins ago

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ…

23 mins ago

خرم شیر زمان انتخابی عذرداری کیس،کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست…

33 mins ago