جلد عمران خان کی فتح ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جلد عمران خان کی فتح ہوگی . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فتح جنگ عدالت میں پیش ہوا ہوں چلان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے .


‘جو پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے آئے ہیں وہ برباد ہونگے’
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کیس میں مجھے نامزد کیا گیا جہاں پر میں موجود بھی نہیں تھا، آج عدالت نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم لگائیں گے .
شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ جھوٹوں اور نااہلوں کی حکومت ہے سچ کی فتح ہوگی، جو پاکستان کی معیشت اور سیاست کو تباہ کرنے آئے ہیں برباد ہوں گے، جلد عمران خان کی فتح ہو گی .
مسجد نبوی کے واقعے میں پی ٹی آئی کے خلاف توہین مذہب کیسز
مسجد نبوی کے واقعے میں پی ٹی آئی کے خلاف توہین مذہب کیسز میں ایف آئی نے 12 مئی کو عدالت میں جواب جمع کرادیا تھا .
ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا گیا جس میں ایف آئی نے مؤقف پیش کیا کہ مسجد نبوی کے واقعہ کے تناظرمیں ایف آئی اے نے کوئی کارروائی شروع نہیں کی . ایف آئی کی جانب سے جواب میں عدالت کو بتایا گیا کہ کاؤنٹرٹیروزم ونگ اور سائبر کرائم ونگ میں کوئی کارروائی شروع نہیں ہوئی . لوکل پولیس کی جانب سے اس واقعہ سے متعلق کارروائی شروع کی گئی .
پی ٹی آئی کے رہنما قاسم سوری نے مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے پر تحریک انصاف کے خلاف ایف آئی آرز اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کردی . 11 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکروتحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے دائردرخواست میں استدعا کی کہ پولیس اورایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے .
وکیل قاسم سوری کی جانب سے درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ پولیس کو گرفتاری سے بھی روکا جائے . سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے ایڈووکیٹ انتظارحسین پنجوتھہ اور نعیم حیدر ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کرائی .

. .

متعلقہ خبریں