جیل گیا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گرفتاری سے متعلق خبریں آتی رہتی ہیں لیکن اگر میں جیل گیا تو اور خطرناک ہوجاؤں گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل عمران خان نے صحافیوں کے چند سوالات کے جوابات دیے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ خبریں آرہی ہیں کہ حکومت آپ کو گرفتار کرنے کا پلان بنا رہی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ ایسی خبریں آتی رہتی ہیں، میں جیل جا کر زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا۔
سخت سیکیورٹی سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشں یادیو آرہا ہے، پتا نہیں انہیں کس چیز کا خوف ہے، بعد میں بات کریں گے کہیں کوئی غلط ٹکرز نہ چل جائے۔