ویرات کوہلی کا ایشیا کپ 2022ء کیلئے الوداعی پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی سابق کپتان، کھلاڑی ویرات کوہلی نے ایشیا کپ 2022 کو الوداع کہہ دیا۔ویرات کوہلی کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چند تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس کے کیپشن میں اُنہوں نے ایشا کپ 2022ء کو بائے بائے اور آئندہ ایشیا کپ کے لیے مزید بہتر کارکردگی کے ساتھ واپسی کا اعلان کیا۔


ویرات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایشیا کپ کی مہم کے دوران تمام محبتوں اور حمایت کا شکریہ، ہم خود کو بہتر بنائیں گے اور مزید مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے مداحوں کا انتظار بلآخر گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ختم ہوگیا، ویرات نے تین سال بعد پہلی مرتبہ سنچری اسکور کر لی۔ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کیریئر کی پہلی سنچری بنائی ہے۔