ڈالر کو آج پر لگ گئے، مزید مہنگا

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں اور گزشتہ چند روز سے اس کی اڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی۔دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تیزی سے زوال پزیر ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 76 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 18 پیسے کا ہو گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 234 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کے اضافے سے 42010 پر آ گیا ہے۔