افغانستان کا فوجی طیارہ گر کر تباہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کا طیارہ اتوار کو ازبکستان کے جنوبی صوبے میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔طیارہ گرنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی تاہم طیارہ حادثے کی معلومات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔دوسری جانب امریکی فوجی طیارے کے ساتھ لٹک کر ملک سے بھاگنے کی کوشش میں 3 افغان شہری ہلاک ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ہزاروں افراد ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں اور کسی بھی طرح افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔افغان شہریوں نے امریکی فوجی طیارے کے ساتھ لٹک کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری پہیے پر لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہو گئے۔