پاکستان
نیپرا نے کراچی کیلیے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیپرا (نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی) نے کے الیکٹرک کے لیے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کے الیکٹرک نے 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 اگست 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی اور اب اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جولائی کا ایف سی اے جون کی بہ نسبت صارفین سے 15 روپے 22 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوائے کے الیکٹرک کے تمام صارفین ہوگا۔