صارفین نے نمرہ خان کو انجلینا جولی کی کاپی قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہنمرہ خان کو سوشل میڈیا صارفین نے ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کی کاپی قرار دے دیا۔حال ہی میں نمرہ خان نے ایک فوٹو شوٹ کروایا جس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس موقع پر اورنج کلر کے لباس کا انتخاب کیا جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں ۔
17 2 1 300x169
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نمرہ خان کو ہالی ووڈ کی آئیکن انجلینا جولی سے ملا رہے ہیں۔


واضح رہے کہ نمرہ خان ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جو 26 جون 1991 کو پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز (2013) کیا اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔