پاکستان میں سیلاب کے باعث تباہی تکلیف دہ ہے، امریکی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث تباہی تکلیف دہ ہے، ابھی تک امریکا نے 3 کروڑ ڈالرز عطیات اور امداد میں فراہم کیے۔یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام پاکستان میں سیلابی صورتحال پر امریکی امداد سے متعلق بریفنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت کے اس موقع پر امریکا پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ آج امریکا سے پاکستان آنے والی پرواز میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی جان بچانے والی اشیاء شامل ہیں۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں متعدد امریکی کمپنیاں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کام کر رہی ہیں، متعدد افراد اور کمپنیاں عطیات جمع کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے جانی اور مالی نقصان پر تعزیت کرتے ہیں، امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے 75 برس پورے ہو رہے ہیں، دونوں ممالک دیرینہ دوست و شراکت دار ہیں۔اس موقع پر یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریڑ سمارتھا پاور نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے مزید 2 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر کل سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ایئر برج قائم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی بحالی کیلئے مزید ممالک کو بھی آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر بتاتی ہیں کہ سیلاب سے ملک کے ایک تہائی حصے میں پانی آیا۔

Recent Posts

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

38 mins ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

50 mins ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

50 mins ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

58 mins ago

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس…

1 hour ago

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ نے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ کیا؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ…

1 hour ago