پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ


اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ چاند کے لیے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔ انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی جانب پرواز بھرلی۔
اس سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیارکیا گیا تھا۔
یہ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔ جس کے لیے اس سٹیلائٹ میں دو آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں خلابازوں کو تربیت دینے اور خلا میں مشن شروع کرنے کے لیے 2019 میں چین کے ساتھ خلائی تحقیق کے معاہدے کیے تھے۔

Recent Posts

پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل 2024 کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024 کو کثرت رائے سے منظور…

5 mins ago

پشتوگلوکارہ گل پانڑہ کے گھر بار بار داخل ہونے والا شخص کون ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور پولیس نے پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ کی ایک جھلک…

14 mins ago

کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کی غنڈہ گردی ایک آمرانہ سوچ ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ نے قرار داد پیش…

21 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کا مقصد بلوچستان کے صحافیوں کا گلہ گھونٹنا ہے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے…

26 mins ago

بلوچستان کے مزید 2 ارکان اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیے گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید 2 ارکا ن اسمبلی کو پارلیما نی سیکرٹری مقرر کردیا۔…

36 mins ago

اسمگلنگ میں سہولت کاری، ایس ایچ او اور انچارج سی آئی اے وندر معطل

حب(قدرت روزنامہ)ایرانی تیل اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں سہولت کاری کے الزام میں ایس…

46 mins ago