پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ


اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ چاند کے لیے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا . انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی جانب پرواز بھرلی .


اس سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیارکیا گیا تھا .
یہ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا . جس کے لیے اس سٹیلائٹ میں دو آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں .
یاد رہے کہ پاکستان میں خلابازوں کو تربیت دینے اور خلا میں مشن شروع کرنے کے لیے 2019 میں چین کے ساتھ خلائی تحقیق کے معاہدے کیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں