سیلاب سے سندھ کے 40 فیصد اسکول تباہ

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ سیلاب نے صوبے کے 40 فیصد اسکولوں میں تباہی مچائی ہے۔محکمۂ تعلیم کے مطابق سیلاب سے سندھ کے 5 ہزار 619 اسکول مکمل تباہ ہوچکے، جبکہ 12 ہزار اسکولوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ ڈھائی ہزار سے زائد اسکولوں میں قائم کیمپ میں 65 ہزار سے زائد خاندان آباد ہیں۔محکمۂ تعلیم نے بتایا کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ 50 فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے۔
وزیرِ تعلیم نے فوری طور پر خیمہ اسکول کا منصوبہ پیش کیا ہے، تمام متاثرہ علاقوں میں تیزی سے خیمہ اسکول قائم کیے جا رہے ہیں۔