ریسکیو 1122 کے 35 ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خیبرپختونخوا سے آنیوالے معززمہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاس آؤٹ ہونیوالےکیڈٹس کو خصوصی تربیت کی کامیاب تکمیل اور جنوبی ایشیاء کی معروف ایمرجنسی سروس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔تقریب میں خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات کامران بنگش نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونیوالے ریسکیورز اور اکیڈمی کے تربیتی معیار کو سراہا،اس موقع پر ریسکیورز نے اپنی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ بھی کیا۔پاس آؤٹ ہونے والے ریسکیورز نے جہاں نیک نیتی سے ملک و قوم کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا وہی حکام نے ریسکیو سروسز کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا اعلان کیا ۔