ایشیا کپ: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشیا کرکٹ کپ 2022 میں سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
🏏 Sri Lanka win the toss and opt to field first 🏏
Two changes to our playing XI 👇#AsiaCup2022 | #SLvPAK pic.twitter.com/4GQSCMp7kP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2022
قوم ٹیم کی کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، عثمان قادر، حسن علی ، حارث رؤف اور محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں۔