عدالتی حکم کے باوجود جے آئی ٹی میں شامل تفتیش نہ ہونے پر عمران خان کو نوٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کے معاملے پر عمران خان عدالتی حکم کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے شاملِ تفتیش نہیں ہوئے، جس پر انہیں نوٹس جاری کردیا گیا۔پولیس نے عمران خان کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جاری نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔عمران خان کو آج دن 3 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا تھا۔
نوٹس کے مطابق عمران خان کی عدم حاضری پر پولیس موقف کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔عمران خان کو نوٹس ان کے سیکیورٹی افسر ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے بھجوایا گیا تھا۔