پڑوسی ملک کی کرنسی کاکوئی خریدار نہ رہا۔۔۔پشاورمیں کرنسی کی خریدوفروخت معطل
پشاور (قدرت روزنامہ)طالبان کی جانب سے کابل پرقبضے کے بعد پشاور میں افغان کرنسی کی خرید فر وخت معطل ہوگئی ہے۔ایکسچینج کمپنی کا کہنا ہے کہ پشاور میںافغان کرنسی کا کوئی خرید ارنہیں ہے۔ ذرائع ایکسچینج کمپنیز کامزید کہنا ہے کہ آخری ٹریڈنگ میں افغان رو پیہ تقریباًپاکستانی ایک روپے 70پیسے میں دستیاب تھا۔ دوسری جانب کابل ائیر پورٹ پر سکیورٹی کی غیریقینی صورتحال پر پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کا آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ کابل ائیر پورٹ پر سکیورٹی اورائیر پورٹ پرعملہ نہیں ہےاور رن وے پر ہجوم ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں ، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پر واز میں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہیں۔