فضل الرحمٰن کی تحریک اسلامی طالبان افغانستان کو کامیابی پر مبارکباد،اہم بات کہہ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک اسلامی طالبان افغانستان کی 20سالہ طویل جہادکی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تحریک اسلامی طالبان افغانستان سے ہر قسم کے تعاون کو تیار ہیں . مولانا فضل الرحمٰن کاکہنا ہے کہ جمعیت نے روزِ اوّل سے امریکا،نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت، تجاوز قرار دیا تھا اور جے یو آئی نے طالبان کی طرف سے مزاحمت کو جائز دفاع قرار دیا تھا .

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ اللہ کی مدد سےطالبان مجاہدین نے اپنے وطن افغانستان کو عالمی قوتوں، ان کے گماشتوں سے آزاد کرا دیا ہے، ہم افغانستان کے عوام کو بالخصوص، امت مسلمہ کو بالعموم مبارکباد کا مستحق قرار دیتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں