کراچی: آج پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج مسلسل دوسرے روز بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت آج 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، آئندہ 3 روز کے دوران پارہ 39 سے41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے جس کے باعث گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس ہو رہی ہے، شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے، بارش کا یہ سلسلہ پیر کی صبح تک جاری رہے گا۔