ماہرہ خان کے مزاج سے متعلق زاہد احمد کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ورسٹائل اداکار زاہد احمد کا کہنا ہےکہ ماہرہ خان کے مزاج اور کام کے انداز سے بالکل بھی نہیں لگتا کہ وہ بہت بڑی اسٹار ہیں . سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے حالیہ پروجیکٹ ’پرنس چارمنگ‘ (ایک مختصر فلم) کے بارے میں بات کرتے ہوئے زاہد احمد نے کہا کہ ماہرہ خان کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا، وہ نہایت پروفیشنل اداکارہ ہیں، ان کے مزاج اور کام کے انداز سے تو بالکل بھی نہیں لگتا کہ وہ بہت بڑی اسٹار ہیں’ .

ڈراموں کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ جو ڈراما میرے پاس آیا ہے دیکھوں کہ اس میں مرد کا کردار کہانی کے لیے کتنا ضروری ہے . انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ابھی تک جتنے بھی ڈرامے کیے ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان میں مردوں کے کردار بھرتی کے نہیں بلکہ مضبوط تھے . . .

متعلقہ خبریں