متاثرینِ سیلاب کے ریلیف کیمپ میں شادی

حیدر آباد(قدرت روزنامہ)حیدر آباد میں ریلیف کیمپ کے متاثرین کے دکھ خوشیوں میں تبدیل ہوگئے، خیرپور سے آنے والے دو متاثرہ جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں گورنمںٹ گرلز کالج میں قائم ریلف کیمپ کے متاثرین اپنا دکھ تکالیف پریشانیوں کو بھول گئے۔
ریلیف کیمپ میں دو جوڑوں کی شادی کی تقریب منتقد کی گئی کیمپ میں شادی کا اسٹیج بھی سجا رسمیں بھی ہوئیں۔ضلع دادو کی تحصِل خیرپور ناتھن شاہ سے آنے والے متاثرین کا تعلق پہنور برادری سے ہے، نوجوان جوڑوں کی شادی پہلے سے طے تھی۔
بارش کی وجہ سے شادی ملتوی کردی گئی تھی تاہم ریلیف کیمپ میں یادگار شادی کرکے ان جوڑوں نے اپنی خوشگوار زندگی کا آغاز کیا۔نوجوان جوڑے خوش تھے انہیں امید ہے کہ اپنی باقاعدہ زندگی کا آغاز اپنے گھروں کو لوٹ کر کریں گے۔