اتوار کو کرکٹ کا سلطان کون بنے گا ؟پاکستان نے فائنل میچ جیتنے کیلئے ٹیم میں 2اہم ٹائیگرز کی واپسی کا اعلان کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل بروز اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں دو تبدیلیوں کا قوی امکان ہے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فائنل سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج آرام کریں گی، فائنل میں ایک روز کا وقفہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے کرکٹ کی سرگرمی نہیں رکھی۔فائنل کے لیے پاکستان ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیاں کا قوی امکان ہے،

سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ میں شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا تھا اور ان کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میچ کے لیے شاداب خان اور نسیم شاہ کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہو گی۔دو سری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے فخر زمان اور مڈل آرڈر کا تسلسل کے ساتھ رنز نہ کرنا بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔