تیل اور گیس کی تلاش، او جی ڈ ی سی ایل کی 5کمپنیوں کو لائسنس جاری

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نےتیل وگیس کی تلاش کے لیے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کو پانچ لائسنس جاری کردیئے ، اس ضمن میں وزارت پٹرولیم اوراو جی ڈی سی ایل میں معاہدہ طے پا گیا ۔نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق معاہدے پر سیکریٹری پیٹرولیم اوراو جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے دستخط کیے ہیں اور معاہدے کے مطابق حضرو،وہاڑی،ستلج،کھیواڑی ایسٹ اورنوشہرہ بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش کاکام ہوگا۔دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت درآمدی تیل وگیس پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے،تیل وگیس کی تلاش کے لئے او جی ڈی سی ایل ادائیگی کرے گی۔امید ہے کہ پانچ بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش میں کامیابی ملے گی۔