میں اپنی جان لینے والا تھا.. نعمان جاوید اپنی ناکام شادیوں کا بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ)”میں اپنی جان لینے والا تھا ۔ مجھے بہت زیادہ ڈپریشن تھا۔ لیکن میں یہ بتادوں کہ میری دوسری شادی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے”یہ کہنا ہے مشہور گلوکار نعمان جاوید کا۔

نعمان آج کل تماشہ نامی پروگرام میں شرکت کررہے ہیں اور ایک پروگرام میں انھوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں حال میں ہی انٹرویو دیا ہے۔ نعمان کی پہلی شادی اداکارہ جاناں ملک سے ہوئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد ہی طلاق ہوگئی تھی جبکہ دوسری شادی گلوکارہ فریحہ پرویز سے ہوئی۔

2 بار ناکام تجربات سے گزرا ہوں
نعمان نے کہا کہ میری دونوں بیویاں مشہور خواتین تھیں۔ ابھی میں سنگل ہوں اور بہت زیادہ خوفزدہ ہوں کیونکہ دو بار نقصان اٹھا چکا ہوں۔ البتہ شادی ایک اچھی چیز ہے کیونکہ یہ انسان کو نارمل رکھتی ہے۔ ابھی کچھ وقت لے رہا ہوں اس کے بعد فیصلہ کروں گا”

پارکنسنز کا مرض
اپنی دوسری اہلیہ فریحہ پرویز کے بارے میں بات کرتے ہوئے نعمان کا کہنا تھا کہ” فریحہ کی وجہ سے مجھے “ڈپریشن نہیں ہوا۔ دراصل مجھے لگتا ہے کہ مجھے پارکنسنز کی بیماری ہے جس میں جسم لرزتا رہتا ہے اور یہ خوف رہتا ہے جیسے میرے اعضاء رفتہ رفتہ کام کرنا چھوڑ دیں گے”•