عالمی دنیا

جب ہونے والے بچوں کے بارے میں گفتگو ہوئی تو سیف علی خان نے کیا کہا تھا، پہلی بار کرینہ کپور کھل کر بول پڑیں

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکارہ اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے کہا کہ جب ہم ہونے والے بچے سے متعلق بات کرتے تھے تو میں کہتی تھی کہ میں کسی سے کچھ نہیں چھپاؤں گی اور سیف مجھے حوصلہ دیتے تھے کہ تم یہ سب کر سکتی ہو ،ہم بت اپنے رشتے کی مضبوط بنیاد بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے کہا کہ میں جو کچھ کرتی ہوں اس کو لے کر بہت پرجوش ہوتی ہوں ،چاہے وہ کیمرے کے سامنے 12 انچ کا پیزا کھانا ہو یا یہ کتاب لکھنا میں ہر چیز کو عزم ، مستقل مزاجی حوصلے سے کرتی ہوں ، میں چاہتی ہوں کہ تمام خواتین جان لیں کہ جس آسانی سے میں نے یہ سب کیا آپ بھی یہ اسی طرح انتہائی آسانی سے کر سکتی ہیں ۔کرینہ نے کہا کہ مجھے بھی دیگر ماؤں کی طرح ایک پاگل پن ساتھا ، خوف کی علامات تھیں اور ویسا ہی جوش بھی تھا اور حیرت بھی ، میں نے کتاب لکھی اور چاہتی ہوں کہ خواتین میری کتاب کے ساتھ میرے سفر کا حصہ بنیں اور جان لیں کہ حاملہ ہونا ایک حیرت انگیز تجربہ ہے ، میں ایسی کتاب لکھنا چاہتی تھی جس میں خواتین کیلئے زیادہ تر مستند اور مفید معلومات ہوں ، اس میں زچگی کے بعد ڈپریشن ، دودھ پلانے کی پریشانیوں ، اپنی دیکھ بھال ، غذائیت کا بھی خیال رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایک سلیبرٹی کا حمل بھی کوئی گلیمرس والی چیز ہے لیکن اس عمل میں مجھے کوئی گلیمرس محسوس نہیں ہوا ، میں نے اپنی کتاب میں ہر چیز کو ایمانداری سے لکھا ہے جس میں تھکاوٹ کی وجہ سے فوٹو شوٹ کے دوران بیہوش ہونے تک ہر چیز ایمانداری سے لکھی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ یہ آپ کو ڈپریشن دور کرنے اور تسلی دینے میں مدد دے گی ۔انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ مجھے ماں بننا پسند ہے اور مجھے اداکاری پسند ہے، میں اپنے حمل کے دوران بھی کسی چیز کو ترک نہیں کرنا چاہتی تھی ، دراصل میری شادی کے بعد ، میں نے فیملی بنانے کے اپنے فیصلے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا، میں نے سوچا کہ لوگ مجھے مختلف طریقے سے دیکھیں گے۔

متعلقہ خبریں